نئی ملازمتوں پر عائد پابندی ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے منگل کو وفاقی ملازمتیں دینے کے بارے میں قائم کردہ ایمپلائمینٹ ٹاسک فورس تحلیل کرتے ہوئے ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے اور اس سیل کو تحلیل کرنے کی وجہ بدعنوانی اور اقربا پروری کو روکنا بتائی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس سے بہتر حکمرانی بھی قائم ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی معاملات کو شفاف انداز میں چلانے اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس کو تحلیل کرنا ضروری تھا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹاسک فورس صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ اس ٹاسک فورس کے سربراہ غلام قادر جاموٹ کو وزیراعظم نے چند روز قبل ڈیووس سے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام محمکے مروجہ طریقہ کار اور قوائد کے تحت بھرتیاں کریں۔ ان کے مطابق ٹاسک فورس کو تحلیل کیے جانے سے جہاں وزارتوں کی نگرانی اور مانیٹرنگ مؤثر ہوگی وہاں وزیر بھی مزید مؤثر ہوں گے اور جوابدہ بھی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے اشتہارات کے ذریعے اور میرٹ پر بھرتیاں کریں۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت میں سید یوسف رضا گیلانی سپیکر قومی اسمبلی تھے اور ان پر قواعد کے برعکس ملازمتیں دینے پر مقدمہ بنا تھا اور انہوں نے تقریبًا پانچ سال جیل بھی کاٹی تھی۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جب چند ہفتے قبل اپنے قومی سلامتی کے مشیر کو برطرف کیا تھا تو مقامی ذرائع ابلاغ میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم کے درمیان سخت اختلافات کی خبریں تھیں۔ صدر اور وزیراعظم میں اختلافات کی خبروں کی وزیراعظم سے لے کر ان کے وزراء تک سب تردید کرتے رہے ہیں۔ لیکن بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بعض حالیہ فیصلے اور بیانات کے بعد ایمپلائمنٹ ٹاسک فورس کو تحلیل کرنے سے صدر اور وزیراعظم میں اختلافات کی ان خبروں کو تقویت ملتی ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حکومتی معاملات کے بارے میں صدر اور وزیراعظم میں ہم آہنگی نہیں ہے۔ | اسی بارے میں سات ہزار ملازمین کی بحالی کا فیصلہ21 January, 2009 | پاکستان ہزاروں کی نوکریاں بحال05 November, 2008 | پاکستان وقت میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ27 August, 2008 | پاکستان سکیورٹی : کابینہ کا اہم اجلاس29 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||