کوئٹہ: اقوام متحدہ کا اعلیٰ اہلکار اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد ادارے کے ایک افسر کو اغوا کر کے لےگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اہلکار کے اغوا کا واقعہ سوموار کو صبح یہاں چمن ہاؤسنگ سکیم میں پیش آیا ہے جہاں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے دفتر واقع ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے یو این ایچ سی آر کے زیر استعمال گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس سے ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے اور ادارے کے افسر کو نامعلوم افراد اغوا کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے افسر کو اغوا کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے یہ گاڑی جب چمن ہاؤسنگ سکیم کے پاس پہنچی تو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کی ہے جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا تھا جبکہ ایک غیر ملکی کو نامعلوم افراد ساتھ لے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ: امام پولیس اہلکار سمیت ہلاک21 November, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں فائرنگ سے دو ہلاک24 January, 2009 | پاکستان دستی بم حملہ، ایف سی اہلکار زخمی26 January, 2009 | پاکستان ہزارہ رہنما ہلاک، ہنگامہ آرائی شروع26 January, 2009 | پاکستان ہزارہ راہنما قتل، ہنگاموں کی مذمت27 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||