بلوچستان دھماکہ: چودہ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک پر دھماکے سے چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس افسر نظام شاہد درانی نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے اوردھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مزدور چوک سے گزر رہی تھی جس سے گاڑی میں سوار اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس دھماکہ سے تین عام شہریوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقامی ہسپتال میں دس زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی گزشتہ ماہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے نواب اکبر بگٹی کی تصویر کی بے حرمتی کرنے پر کی گئی ہے۔ سرباز بلوچ کے مطابق گزشتہ ماہ کی چودہ تاریخ کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر سوئی میں حملہ کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں سوئی: جھڑپوں میں ’تیرہ ہلاک‘01 January, 2009 | پاکستان سوئی میں دھماکہ، تین اہلکار ہلاک30 September, 2008 | پاکستان گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا 23 August, 2008 | پاکستان بلوچستان: سوئی کے نواح میں گرفتاریاں 10 May, 2008 | پاکستان سوئی دھماکہ ایک ہلاک دو زخمی23 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||