BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 January, 2009, 12:25 GMT 17:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ میں پاکستانی قصابوں کی مانگ

برطانیہ میں تقریبا سولہ لاکھ مسلمان رہتے ہیں اور حلال گوشت کا کاروبار پھیل رہا ہے
محنت و افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نعیم حسین چٹھہ نے اپنے یورپ کے دورے کی سینیٹ میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانیہ نے پانچ ہزار پاکستانی قصاب مانگے ہیں۔

انہوں نے جمعرات کو سینیٹ میں چھبیس صفحات پر مشتمل پیش کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پانچ ہزار قصابوں کو برطانیہ بلوانے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متعلقہ پاکستانی ادارے سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں انتظامات کریں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں تقریبا سولہ لاکھ مسلمان رہتے ہیں اور حلال گوشت کا کاروبار پھیل رہا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں کہ پاکستانی قصاب حلال گوشت کے بڑھتے ہوئے بزنس کی خاطر ہی منگوائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین میں برطانیہ کی شمولیت کے بعد پاکستان سے ’مین پاور‘ منگوانے میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے۔

مشرقی یورپ سے بڑی تعداد میں لوگ برطانیہ میں کام کاج کے لیے آتے ہیں اور ان کا مذہب اور ثقافت ایک ہونے کی وجہ سے انہیں فوقیت دی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن ہائی کمیشن کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے کمیٹی کو بتایا کہ اعلیٰ ہنرمند افراد کی کیٹیگری کے قواعد و ضوابط سخت ہوگئے ہیں اور اس سے ڈاکٹرز اور دیگر پیشوں سے وابستہ افراد کی آمد میں دشواریاں ہیں۔

ہائی کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ برطانیہ میں ڈھائی سو کے قریب پاکستانی نژاد برطانوی ایسے ہیں جو برطانیہ میں میئر/ ڈپٹی میئر اور کونسلر ہیں۔

ان کے مطابق پاکستان سے ’مین پاور‘ منگوانے میں دشواریوں کے بارے میں ان سے بات کی ہے کہ وہ برطانوی حکومت سے یہ معاملہ اٹھائیں۔

سینیٹ کی وزارت محنت و افرادی قوت کے متعلق کمیٹی نے سپین، اٹلی اور برطانیہ کا دورہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ حکومت اسی لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو پرویز مشرف کے ریفرینڈم کی طرح عام انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو پارلیمان میں نمائندگی بھی دی جائے تاکہ وہ اپنے مسائل بہتر طریقے سے حل کرسکیں۔

کمیٹی نے حکومت کو یہ بھی سفارش کی ہے کہ برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانی نژاد صحافیوں، بزرگ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پی آئی اے میں رعایتی سفری سہولیات دی جائیں۔ کمیٹی نے میلان سے پاکستان کے لیے ہفتے میں ’پی آئی اے‘ کی دو پروازیں شروع کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

اسی بارے میں
سوات: 1200 شہری، 189 فوجی ہلاک
29 January, 2009 | پاکستان
نیب کو تحلیل کرنے کی سفارش
29 January, 2009 | پاکستان
پانچ لاکھ ٹکٹ مفت یا سستے
29 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد