بلوچستان، پائپ لائن اڑا دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ سے سوئی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اٹھارہ انچ قطر کی پائپ لائن ہے جو پیر کوہ کے مختلف کنوؤں نے سوئی میں گیس پلانٹ کو جاتی ہے اور اس کو نامعلوم افراد نے صبح سویرے دھماکے سے اڑا دیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز سوئی میں کنواں نمبر تین کو مکمل طور پر دھماکے سے تباہ کر دیا گیا اور ڈیرہ اللہ یار کے قریب ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ بلوچستان میں سال دو ہزار نو شروع ہوتے ہی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک درجنوں گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا ہے جبکہ ریل گاڑیوں اور صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اگرچہ ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پولیس کو خفیہ اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں لیکن اب تک ان واقعات کی روک تھام ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی، گیس لائن اڑا دی گئی21 January, 2009 | پاکستان جعفر ایکسپریس پر فائرنگ04 January, 2009 | پاکستان کوئلہ کان میں دھماکہ، ایک ہلاک04 January, 2009 | پاکستان اوچ پائپ لائن دھماکے میں تباہ30 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||