مہمند ایجنسی میں جھڑپیں جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں بدھ کو تیسرے روز بھی سکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ گزشتہ تین دنوں کے دوران حکومت نے تقریباً ساٹھ طالبان کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ مہمند ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو مبینہ عسکریت پسندوں نے لکڑو کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹر سے بمباری کی ہے۔تاہم اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اسکے علاوہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ ہی کو تحصیل صافو جسے طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے سرچ آپریشن شروع کردیا ہےاور اسکے ساتھ مختلف علاقوں میں مبینہ عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مہمند میں گزشتہ تین دنوں سے سکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔منگل کو فرنٹیئر کور کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعوی کیا گیا تھا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران تقریباً ساٹھ کے قریب عسکریت کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تحصیل صافو اور پنڈیالئی کے مختلف گاؤں میں مبینہ عسکریت پسندوں کےمشتبہ ٹھکانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان حکومتی دعؤوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔اس سلسلے میں مہمند ایجنسی میں طالبان کے ترجمان اکرام اللہ مومند سے رابطے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ قبائلی علاقہ مہمند، باجوڑ ایجنسی سے متصل ہے جہاں پر گزشتہ کئی ماہ سے فوجی آپریشن جاری ہے۔اس وقت مہمند ایجنسی کے جن علاقوں میں کاروائیاں ہورہی ہیں انکی سرحدیں باجوڑ ایجنسی سے ملتی ہیں۔سکیورٹی حکام کا دعوی ہے کہ باجوڑ اور مہمند کے طالبان کاروائیوں کے دوران جان بچانے کے لیےایکدوسرے کے علاقوں میں بڑی آسانی سے نقل و حرکت کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں قبائلی علاقوں میں کشیدگی کے بارہ ماہ26 December, 2008 | پاکستان مہمند: تین طالبان، تین شہری ہلاک06 January, 2009 | پاکستان مہمندایجنسی میں جھڑپ آٹھ ہلاک11 January, 2009 | پاکستان مہمند:جھڑپوں میں ’چھیالیس ہلاک‘11 January, 2009 | پاکستان مہمند:دو سکیورٹی اہلکار ہلاک18 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||