’نیٹو رسد، وسطی ایشیا کے ساتھ معاہدہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر انچیف جنرل ڈیوڈ پیٹریس نے کہا ہے کے امریکہ نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کہ تحت افغانستان کے لیے امریکی رسد ان ریاستوں سے ممکن ہو گی۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریس نے منگل کے روز کہا کہ رسد کا یہ معاہدہ انہوں نے روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے حالیہ دورے کے دوران کیا ہے۔ واضح رہے کہ جنرل ڈیوڈ پیٹریس روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد منگل کو پاکستان پہنچے۔ واشنگٹن میں جب نو منتخب صدر باراک اوباما اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں عین اسی دن امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر انچیف جنرل ڈیوڈ پیٹریس طے شدہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان لو فنٹر نے امریکی کمانڈر کے اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان کے اعلٰی سویل اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی کمانڈر خطے کی سلامتی اور بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ امریکی کمانڈر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور بھارت میں میں کشیدگی پائی جا رہی ہے اور افغانستان میں بین الاقوامی فوج میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریس پاکستانی قیادت کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے حالات پر بھی بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستانی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس بارے میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ دنوں نائب امریکی صدر جوزف بائیڈن سے ملاقات میں ان پر زور دیا تھا کہ امریکہ قبائلی علاقوں میں ’اپرچیونیٹی زونز‘ قائم کرنے کے لیے مدد فراہم کرے۔ جنرل ڈیوڈ پیٹرس اس موقع پر پاکستان پہنچے ہیں جب امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوبامہ اپنی ذمہ داری سنبھالنے والے ہیں۔ باراک اوبامہ کے حوالے سے امریکی اخبار یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں تیس ہزار کے قریب مزید فوج بھیجیں گے۔ جنرل ڈیوڈ پیٹرس نے گزشتہ برس افغانستان میں مزید فوج کی تعیناتی کی سفارش بھی کی تھی۔ جبکہ یہ بات بھی امریکی اخبارات میں آتی رہی ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر پاکستان سے متعلق اپنا خصوصی ایلچی بھی مقرر کریں گے۔ | اسی بارے میں نائب صدر بائیڈن اسلام آباد پہنچ گئے09 January, 2009 | پاکستان ’وردی اتروانے میں بائیڈن کااہم کردار‘12 January, 2009 | پاکستان جاسوسوں کی بیخ کنی، ڈرون حملے کم13 January, 2009 | پاکستان شمالی وزیرستان، چھ ’جاسوس‘ قتل20 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||