BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 January, 2009, 08:47 GMT 13:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نائب صدر بائیڈن اسلام آباد پہنچ گئے

امریکی سینیٹ کا اعلیٰ سطح وفد عراق، پاکستان اور افغانستان کے دورے پر ہے
امریکہ کے نو منتخب نائب صدر جو بائیڈن پانچ رکنی اعلیٰ سطحی ’فیکٹ فائنڈنگ‘ وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مسٹر جوزف بائیڈن جو امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر اپنا آخری دورہ کر رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وفد میں سینیٹر جان کیری، جیک ریڈ، سوسن کولنز اور لنڈسے گراہم شامل ہیں۔

وزیراعظم کے ایک ترجمان کے مطابق جمعہ کی شام کو جو بائیڈن کی سربراہی میں امریکی وفد سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کرے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت امریکی وفد سے عالمی، علاقائی اور دو طرفہ امور پر بات کریں گے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ایک افسر نے بتایا کہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم امریکہ کے نو منتخب نائب صدر کے ساتھ پندرہ ارب ڈالر کے پیکج، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرنے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نتیجہ خیز اقدامات کرنے، فلسطین پر اسرائیلی حملے بند کرنے اور اس کا پائیدار حل تلاش کرنے کے موضوعات پر بات کریں گے۔

امریکی سینیٹ کا اعلیٰ سطح وفد عراق، پاکستان اور افغانستان کے دورے پر ہے اور امکان ہے کہ وہ بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

جو بائیڈن کی ترجمان ایلزبیتھ الیگزینڈر نے پانچ جنوری کو امریکی ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ ’فیکٹ فائنڈنگ وفد عالمی رہنماؤں پر واضح کرے گا کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے بات چیت کرنے آئے ہیں اور نہ ہی نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسی سے انہیں مطلع کرنے آئے ہیں۔‘

مسٹر بائیڈن کی ترجمان کا وہ بیان اپنی جگہ لیکن پاکستان کے کئی مبصرین کہتے ہیں کہ اس اعلیٰ سطحی وفد کے دورے کا مقصد امریکہ کی مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا باالخصوص مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متعلق اوبامہ انتظامیہ کی پالیسی پر نظر ثانی کے لیے حقائق جاننا ہے۔

اسی بارے میں
یہی وجہ ہے یا کوئی اور ۔۔۔
08 January, 2009 | پاکستان
’صدر کی مشاورت شامل تھی‘
08 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد