وزیرستان:تحصیلدار سمیت دو قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تحصیل رزمک کے تحصیلدار سمیت دو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر تحصیل ڈوسلی کے علاقہ سپلگاہ میں اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے بنوں سے رزمک جانے والے تحصیلدار امان اللہ کی گاڑی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں امان اللہ اور ان کا ایک محافظ موقع پر ہلاک جبکہ پولیٹکل محرر فرمان اللہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں میران شاہ میں سکاؤٹس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان کی مقامی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اور مقامی شخص کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تاج محمد نامی شخص کی لاش میران شاہ کے قریب واقع ایک نالے سے ملی اور اس کے ساتھ ایک خط بھی تھا جس میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو جاسوسی کے ’جرم‘ میں ہلاک کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک ہفتے کے دوران امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں آٹھ افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ | اسی بارے میں جاسوسی کے الزام میں تین قتل05 January, 2009 | پاکستان مخلوط تعلیم پر پابندی: طالبان04 January, 2009 | پاکستان 2009: دو دنوں میں دوسرا ڈرون حملہ02 January, 2009 | پاکستان سال نو کا پہلا امریکی ڈرون حملہ01 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||