مشیر داخلہ کی نواز شریف سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے اتوار کو مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اورانہیں ملک کے اندار امن وامان کی صورت اور بیرونی خطرات کے بارے میں حکومتی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ رحمان ملک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ملاقات میں بھارت کی طرف سے ملنے والی معلومات اور حکومتی اقدامات کے بارے میں مسلم لیگ ن کے قائد کو اعتماد میں لیا گیااور بقول ان کے نواز شریف نےاس ضمن میں حکومتی پالیسی سےاتفاق کیا۔
ایک سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ سترھویں ترمیم پر تمام جماعتوں کا اپنا اپنا موقف ہے جو وہ سامنے لا رہی ہیں، تاہم اس کے بارے میں پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا کیونکہ پارلیمنٹ پوری قوم کی نمائندگی کرتی ہے۔ جب سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا گیا تو مشیر داخلہ نے کہا کہ یہ مت بھولیں کہ مریدکے ( جہاں جماعت الدعوۃ کا مرکز ہے) صوبہ پنجاب میں ہے اور کالعدم تنظیم کے خلاف اہم کارروائی حکومت پنجاب نے کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے جو تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اس میں بھی حکومت پنجاب کی مدد اور معاونت کی ضرورت ہے۔ مشیر داخلہ کے بقول ان کا روزانہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے اور صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مسلم لیگ نون کے ہیں۔انہوں نے شہباز شریف کی طرف سے صوبے میں کیے گئے انتظامات کو قابل ستائش قرار دیا۔ رحمان ملک نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اتفاق رائے کا درس دیا ہے اور پیپلزپارٹی اتفاق رائے کی بات کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی اور موجودہ صورت حال کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد ملاقات کریں گے۔ | اسی بارے میں سکول بند، اسمبلی کی تشویش16 January, 2009 | پاکستان ’لشکر کے پانچ کیمپ بند کیے ہیں‘17 January, 2009 | پاکستان طالبان کی ویڈیو ٹیپ میں فدائین18 January, 2009 | پاکستان سوات: تشدد جاری، تین ہلاک18 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||