BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 January, 2009, 22:57 GMT 03:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صدر زرداری بینظیر بھٹو کا وعدہ پورا کرو‘

دستخطی مہم
# مہم کے دوران ایک کروڑ افراد سے کپڑے پر دستخط کرائے جائیں گے‘

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت دیگر ججوں کی بحالی کے لیے دستخطی مہم شروع کر دی ہے۔

اس بات کا اعلان لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کمال اور سیکرٹری رانا اسد اللہ خان نے پیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رانا اسد نے بتایا کہ دستخطی مہم کا مقصد حکمرانوں کو ان کا وہ وعدہ یاد دلانا ہے جو وہ بھول گئے ہیں اور اس لیے اس مہم کا عنوان’صدر آصف زرداری بینظیر بھٹو کا کیا وعدہ پورا کرو‘ رکھا گیا ہے۔

پاکستان بارکونسل کے رکن حامد خان، سپریم کورٹ بار کے نائب صدر میاں جاوید جلال اور سیکرٹری شوکت عمر پیرزادہ کے علاوہ لاہور بار کے صدر منظور قادر نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے احاطے میں رکھے گئے کپڑے پر دستخط کر کے مہم کا آغاز کیا۔

نو مارچ کو لانگ مارچ سے قبل ہی دستخطی مہم مکمل کرلی جائےگی

رانا اسد کے مطابق مہم کے دوران ایک کروڑ افراد سے کپڑے پر دستخط کرائے جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ دستخطی مہم کے لیے ہائیکورٹ بار صوبہ پنجاب کی ضلعی اور تحصیل بارایسوسی ایشنوں کو خط لکھ رہی ہے تاکہ پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی دستخط حاصل کیے جائیں۔

رانا اسد نے بتایا کہ نو مارچ کو لانگ مارچ سے قبل ہی دستخطی مہم مکمل کرلی جائےگی اور لانگ مارچ کے موقع پر یہ دستخط ایک یاداشت کے ساتھ پارلیمنٹ کو پیش کیے جائیں گے۔

ہائی کورٹ بار کے صدر انور کمال نے بتایا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری چوبیس جنوری کو لاہور آرہے ہیں جہاں وہ پنجاب بارکونسل کے زیر اہتمام ہونے والے آل پاکستان وکلاء کنونشن میں شرکت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انور کمال کا کہنا تھا کہ جسٹس افتخار محمد چودھری کی ملک کے آئینی چیف جسٹس ہیں اس لیے ان کی مشاورت کے بغیر اعلیْ عدلیہ میں ججوں کی تقرری غیر آئینی ہے۔

اسی بارے میں
وکلاء گروپ بندی کا شکار
09 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد