’آئی ایس آئی نے جواب دے دیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ممبئی حملوں سے متعلق مہیا کی گئی باون صفحات پر مشتمل معلومات پر خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے اپنا جواب دے دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی معلومات جو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کو دی گئی تھیں پر آئی ایس آئی نے اپنا جواب ’فیڈبیک‘ ان کے حوالے کر دیا ہے۔ اس بیان سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی سی آئی اے دونوں ممالک کے درمیان اس وقت تحقیقات میں ’پُل‘ کا کردار ادا کر رہا ہے۔
اس بیان سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وزیر اعظم بھارت کی جانب سے پاکستان کوگزشتہ دنوں فراہم کیے گئے ’شواہد‘ کی ہی بات کر رہے ہیں یا کسی اور معلومات کے تبادلے کی۔ جمعے کو ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ مشرقی سرحدوں کی صورتحال ایک بار پھر نازک ہے لیکن پاکستان اب بھی بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی پاکستانی شہری کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی کو برطرف کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی مفاد اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے اس بابت صدر کے ساتھ اختلاف کے تاثر کی نفی کی۔’وزیر اعظم اور صدر آئینی دائرہ کار میں کام کر رہے ہیں۔‘ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقتصادی استحکام اور امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ملکی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرینڈز آف پاکستان مستقبل میں ملک کے لیے ایک اہم گروپ ہوگا۔ | اسی بارے میں نائب صدر بائیڈن اسلام آباد پہنچ گئے09 January, 2009 | پاکستان ’صدر کی مشاورت شامل تھی‘08 January, 2009 | پاکستان ’تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے‘07 January, 2009 | پاکستان بھارت، ابھی سب اچھانہیں ہے:قریشی04 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||