BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 January, 2009, 11:22 GMT 16:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’القائدہ رہنما ہلاک ہوگئے تھے‘

’دونوں کا تعلق کینیا سے تھا اور ان کا نام امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا‘
پاکستان میں حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں یکم جنوری کو مبینہ امریکی میزائل حملے میں القاعدہ کے دو اہم رہنماء ہلاک ہوگئے تھے تاہم سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی جارہی ہے۔

امریکی انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے بھی کہا ہے کہ اُسامہ الکنی اور ان کے ساتھی شیخ احمد سلیم السوئدان حالیہ دنوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک حکومتی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا یکم جنوری کو جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے غواء خواء کے شوکئی نرئی علاقے میں جو مبینہ امریکی میزائل حملہ ہوا تھا اس میں القاعدہ کے اہم رہنماء اسامہ الکنی ، شیخ احمد سلیم اور ایک پنجابی طالب ہلاک ہوئےتھے۔

ان کے مطابق اسامہ الکنی کا مقامی نام زمرئی( شیر) تھا جو روانی کے ساتھ پشتو بول سکتے تھے۔ جبکہ ان کے معاون شیخ احمد سلیم کا مقامی نام یعقوب تھا جنہیں انجینئر صاحب کہہ کر پکاراجاتا تھا۔ان کے بال گھنگریالے اور رنگت کالی تھی۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اسامہ الکنی، شیخ احمد سلیم اور ایک پنجابی طالب یکم جنوری کواس وقت ڈرون حملے کا نشانہ بنے جب تینوں اپنے دیسی ساخت کے ایک ایسے میزائل کے تجربے میں مصروف تھے جس سے ڈرونز کو ہدف بنایا جاسکتا تھا۔

اہلکار نے القاعدہ کے ان دونوں اہلکاروں کے میریئٹ ہوٹل پر ہونے والے حملے میں مبینہ طور ملوث ہونے سے لاعلمی ظاہر کی البتہ انہوں نے کہا کہ دو جون دو ہزار آٹھ میں اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے پر ہونے والےحملے میں اسامہ الکنی کا مبینہ طور پر ہاتھ تھا۔

اس سلسلے میں جب پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی اہلکار کے حوالے سے جو خبر جاری کی گئی ہے اس میں صرف ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے۔

انوں نے مزید کہا امریکی حکام نے ابھی تک سرکاری سطح پر انہیں کوئی اطلاع نہیں فوجی ترجمان نے کہا کہ انہوں نے اپنی سطح پر تفتیش شروع کردی ہے۔

امریکی انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے بھی دعوٰی کیا ہے کہ اسامہ الکنی اور ان کے ساتھی شیخ احمد سلیم السوئدان حالیہ دنوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔ دونوں کا تعلق کینیا سے تھا اور ان کا نام امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ ان پر انیس سو اٹھانوے کو تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارتخانوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران ڈرونز حملوں میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس دوران القاعدہ کے کچھ اہم رہنماؤں کی ہلاکت کے بھی دعوی کیے گئے ہیں۔ان میں ابو حمزہ ربیہ ، ابو اللیث اللیبی، ابوخباب المصری، عبدالرحمان المہاجر، راشد رؤف اور ابو جہاد شامل ہیں۔

امریکی انٹیلیجنس
امریکی فضا میں، زمین پر پاکستان مضبوط
ڈرون کی تاریخ
ڈرون کیا ہیں اور ان کا استعمال کیا؟
طالبانسکے کے دو رخ
اوباما کو طالبان، القاعدہ کی قربت کو روکنا ہے
ٹارگٹ وزیرستان
امریکی میزائل حملے اور طالبان کی مقبولیت
 بیت اللہ مسحودایک پیغام
’کارروائی بند نہ ہوئی تو انتقام ضرور لیا جائےگا‘
پاکستانی ڈرون؟
پاکستان میں بغیر پائلٹ کے طیاروں کی تیاری
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد