بلوچستان: ٹرین پر حملہ، چھ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر نصیر آباد کے قریب ریل گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے قریب دوسرے روز بھی کشیدگی رہی اور کچھ علاقوں سے دھماکوں اور جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ سبی کے قریب بختیار آباد ریلوے سٹیشن کے سٹیشن ماسٹر امام بخش نے بتایا ہے کہ راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی کوئٹہ ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے ریل گاڑی کے ڈرائیور سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں ان بوگیوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں پولیس اہلکار موجود تھے۔ سوئی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ گزی نالہ کے قریب تین دھماکے ہوئے ہیں جس میں فرنٹیئر کور کا کم سے کم ایک اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ تلی مٹ کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی مبینہ طور پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بشیر عظیم نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ ایف سی نے آج تل کھٹن، شاری دربار، رستم دربار، بھمبور کوہ اور دیگر علاقوں میں فضائی حملے بھی کیے ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ انھوں نے گزی نالہ کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس میں ایف سی کا جانی نقصان ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر ان دعووں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سوئی کے علاقے پیرکوہ، لوٹی اور اوچ کے قریبی دیہاتوں میں فرنٹیئر کور اور مسلح مزاحمت کاروں کے مابین جھڑپوں میں حکام کے مطابق ایف سی کے تین اور دس مسلح مزاحمت کار ہلاک ہو گئے تھے۔ ان جھڑپوں کے بعد بی آر اے نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایف سی کے حکام نےگزشتہ روز کہا تھا کہ قومی تنصیبات کی حفاظت پر معمور عملے پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس پر ایف سی نے جوابی کارروائی کی تھی۔ | اسی بارے میں سوئی: جھڑپوں میں ’تیرہ ہلاک‘01 January, 2009 | پاکستان سوئی میں دھماکہ، تین اہلکار ہلاک30 September, 2008 | پاکستان گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا 23 August, 2008 | پاکستان بلوچستان: سوئی کے نواح میں گرفتاریاں 10 May, 2008 | پاکستان سوئی دھماکہ ایک ہلاک دو زخمی23 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||