’سی این جی سٹیشنز بند کر دیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پانچ جنوری تک گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں سی این جی سٹیشنز بند کر دیئے جائیں گے۔ جمعرات کو سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر طارق کنڈاں نے ایسوسی ایشن کے دوسرے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سےگیس کی قیمیتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے صارفین کے علاوہ گیس سٹیشنوں کے مالکان بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا اور سی این جی کی قیمتیں مستحکم رکھی جائیں گی۔ طارق کنڈاں نے کہا کہ ملک بھر میں سی این جی سٹیشن کے مالکان دو ارب روپے سے زائد ماہانہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے نئے سال کے اغاز سے ہی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے جس میں گھریلو استعمال کےلیےگیس میں پانچ فیصد جبکہ صنغتی صارفین کے لیے قیمتوں میں دس فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت پیڑول اور گیس کی قیمیتوں کو ایک سطح پر لانا چاہتی ہے اس لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک میں اس وقت بجلی اور گیس کی شدید لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور عوام اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے ملک میں گیس، پیڑول اور بجلی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ادراوں کا اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا ہے جس میں متعلقہ محکموں کے سربراہوں کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔ ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر ایک درخواست پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارت پیٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن سے اس ضمن میں تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ اس درخواست کی سماعت نو جنوری کو ہوگی۔ | اسی بارے میں سی این جی غائب، عوام پریشان31 January, 2008 | پاکستان سی این جی کے مالکان پریشان17 January, 2008 | پاکستان کم منافع، پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال31 August, 2007 | پاکستان پشاور: سی این جی ہڑتال کا دوسرا دن22 August, 2007 | پاکستان پشاور:سی این جی سٹیشنز کی ہڑتال21 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||