غزہ حملے، مذمتی قرارداد منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرحد اسمبلی نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے اور فلسطینوں کے قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے سے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو سرحد اسمبلی کا اجلاس کے دوران متحدہ مجلس عمل کے رکن اسمبلی مفتی کفایت اللہ نے نکتۂ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اسرائیل امریکہ کے کہنے پر بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد کے ذریعے سے اس ایوان سے آواز اٹھائ جانی چاہیے۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے بھی ان کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں ایوان سے متفقہ قرارداد پیش ہونی چاہیے جس کے بعد سپیکر نے رولز معطل کر کے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جبکہ میاں افتخار حسین ، مفتی کفایت اللہ ، پیپلز پارٹی کے انجنئیر ہمایون خان، پیپلز پارٹی شیرپاؤ کے سکندر خان شیرپاؤ، مسلم لیگ ن کے بیرسٹر جاوید عباسی اور مسلم لیگ ق کی نگہت یاسمین اورکزئی کی جانب سے قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کو مزید بے گناہ لوگوں کا خون بہانے سے روکے۔ قرارداد میں پاکستان سمیت تمام عالم اسلام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کڑے وقت میں فلسطینیوں کا ساتھ دے اور اسرائیل کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف حملے بند کردے۔ اس کے بعد سپیکر نے ایوان سے رائے لی جس پر تمام اراکین نے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ | اسی بارے میں فلسطین پر حملوں کے خلاف مظاہرے28 December, 2008 | پاکستان غزہ میں تیسرے روز بھی بمباری، 315 ہلاک29 December, 2008 | آس پاس ’فوجی کارروائی غزہ کا دیرپا حل نہیں‘29 December, 2008 | آس پاس ’فریقین پرتشدد کارروائی روکیں‘29 December, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||