جاسوسی کے الزام میں دو قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں مبینہ طور پر امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کی پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کو تحصیل میرعلی سے تقریباً دو کلومیٹر دور جنوب کی جانب دریا ٹوچی کے ایسو خیل پل پر مقامی لوگوں کو دو لٹکی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کے ساتھ پشتوں میں تحریرشدہ ایک خط بھی ملا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں افراد شمالی وزیرستان میں امریکہ کے لیے جاسوسی کا کام کرتے تھے۔ خط میں ایک بائیس سالہ نوجوان کا نام عنایت اللہ جن کا تعلق ضلع کرک سے بتایاگیا ہے دوسرا اٹھارہ سالہ نوجوان ظفراللہ المعرف شوتی خان ہے جن کا تعلق ضلع بنوں سے بتایا جاتا ہے۔ خط میں خبردار کیاگیا تھا کہ امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والوں کا یہی حشر ہوگا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو گزشتہ رات فائرنگ کر کے ہلاک کیاگیا تھا اور بعد میں انہیں لٹکا دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں متعدد افراد کو امریکہ یا پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کیا جا چکا ہے جسکی ذمہ داری ابھی کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم علاقے میں مبینہ طورپر سرگرم مقامی عسکریت پسندوں پر ان واقعات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جاتاہے۔اور بعض مبینہ جاسوسوں کو قتل کرنے بعد ان کے ویڈیو ٹیپ بھی جاری ہوئی ہے لیکن اس میں بھی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں ٹانک: ’مشکوک‘ شخص کو گولی31 March, 2008 | پاکستان تئیس طالبان، چھ اہلکاروں کی رہائی16 May, 2008 | پاکستان سوات: ’معاہدے کی اہمیت نہیں‘22 May, 2008 | پاکستان سکیورٹی فورسزکی تین لاشیں ملیں 12 April, 2008 | پاکستان لکی مروت میں دھماکہ، تین ہلاک29 February, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان سےنقل مکانی جاری01 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||