زرداری کابل دورے پر روانہ ہو رہے ہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر آصف علی زرداری جمعہ کو افغانستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جس میں دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور مزید تعاون پر غور کریں گے۔ صدر کے ایک روزہ دورہِ کابل میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر داخلہ رحمان ملک اور گورنر سرحد اویس احمد غنی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اگرچہ صدر زرداری کا یہ افغانستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے تاہم افغان صدر حامد کرزئی سے وہ اب تک تین مرتبہ مختلف مواقع پر ملاقات کرچکے ہیں۔ افغان صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں تقریب حلف برادری میں بھی شریک ہوئے تھے۔ آصف زرداری اور حامد کرزئی دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے مسئلے پر بات چیت کریں گے۔ مذاکرات کے خاتمے پر مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کافی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی تاہم صدر زرداری کے آنے سے پھر سے دونوں ملک تعلقات میں بہتری کی ازسر نو کوشش کر رہے ہیں۔ افغانستان میں کثیرالملکی امن فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔ تاہم حکام نے اس فوجی کی شہریت ظاہر نہیں کی ہے۔ افغانستان میں تعینات کثیرالملکی امن فوج کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ واقع ملک کے جنوبی حصے میں بدھ کو پیش آیا۔ ہلاک فوجی کے اہل خانہ کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان رسد لے کر جانےسے انکار15 December, 2008 | پاکستان نیٹورسدپر پھرحملہ، 50 ٹرک راکھ08 December, 2008 | پاکستان ’نیٹو افواج پر حملے بڑھیں گے‘07 December, 2008 | پاکستان پشاور میں نیٹو ٹرکوں پر بڑا حملہ07 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||