سوات: بم دھماکے میں پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی شام خوازہ خیلہ کے علاقے جانو میں سڑک کے کنارے پیش آیا۔ بی بی سی کو ایک اعلی فوجی اہلکار نے تصدیق کی ہے ایک گاڑی سڑک پر جا رہی تھی کہ پہلے سے نصب ایک ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ دھماکے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔ اہلکار نے بتایا کے ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سابق فوجی بھی سوار تھے۔ ابھی تک کسی تنظیم اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں سوات، گیس پلانٹ تباہ23 September, 2008 | پاکستان سوات، کار بم حملے میں نو ہلاک22 September, 2008 | پاکستان سوات، دھماکے میں تین بچے ہلاک22 September, 2008 | پاکستان سوات میں چوروں کو کوڑوں کی سزا18 September, 2008 | پاکستان سوات مزید آٹھ پولیس اہلکار رہا18 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||