وزیرستان: میزائل حملہ، سات ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے سےداغے گئے دو میزائل ایک قبائلی کے مکان پر گرے ہیںجس میں کم از کم سات لوگوں کے ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پنجابی طالبان بتائے جاتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو رات دس بجے کے بعد جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے پندرہ کلومیٹر دور مغرب کی جانب اعظم ورسک کے علاقے کژہ پنگہ میں امریکی جاسوس طیاریں سے دو میزائل فائر کیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سارے پنجابی طالبان شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی عرب شامل نہیں ہیں اور ہلاک ہونے والے پنجابی طالبان ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق میزائل حملہ جس مکان پر ہوا ہے اس مکان میں پنجابی طالبان موجود تھے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ کیا ہلاک ہونے والوں میں کوئی اھم شخص شامل ہے یا نہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میزائل حملے کے بعد مقامی لوگوں نے ملبہ سے چھ لاشوں کو نکال لیا گیا ہیں۔اور ایک لاش ملبہ تلے دبا ہوا ہے۔ یادرہے کہ اس پہلے بھی جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں امریکہ کی جانب سے مقامی طالبان یا عام لوگوں کے گھروں کو جاسوس طیاروں یا میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجہ میں مقامی طالبان سمیت مقامی لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں میر علی: میزائل حملہ تین ہلاک05 December, 2008 | پاکستان ’ڈرونز کا جواب دے سکتے ہیں‘ 26 November, 2008 | پاکستان امریکی چیف آف سٹاف پاکستان میں03 December, 2008 | پاکستان ’حملےکا بھرپور جواب دیا جائےگا‘06 December, 2008 | پاکستان پاکستان میں کڑے حفاظتی انتظامات06 December, 2008 | پاکستان ’نیٹو افواج پر حملے بڑھیں گے‘07 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||