خیبر ایجنسی،ڈپٹی کسٹم کلکٹر لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم کسٹم کے ڈپٹی کلکٹراپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ پشاور جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پاک افغان سرحد پر واقع طورخم کسٹم کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈپٹی کلکٹر کرم الہی منگل کی سہ پہر تین بجے طورخم سے پشاور روانہ ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ان کے بقول ان کے ہمراہ تین دیگر اہلکار صدیق اکبر، کامران اور ڈرائیور بھٹو بھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم الہی کا تبادلہ تقریباً ڈھائی مہینے قبل ہی طورخم کسٹم ہوا تھا اور وہ روزانہ ڈیوٹی دینے کے لیے پشاور سے طورخم سرحد آتے جاتے تھے۔ بعض اطلاعات یہ بھی ہیں کہ چاروں اہلکار خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں واقع علی مسجد کے مقام پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔اسی مقام سے رواں سال کے دوران پاکستان کے افغانستان میں تعینات سابق سفیر طارق عزیزالدین کو اغواء کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں تحصیل جمرود کے تحصیلدار بختیار سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ ’ان کے علاقے میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔، یاد رہے چند دن قبل جب مسلح طالبان نے افغانستان میں نیٹو فورسز کو ساز و سامان کی ترسیل کرنے والی تقریباً تیرہ گاڑیوں کو طالبان نے اغواء کیا تھا تو تحصیلدار بختیار نے اس وقت بھی ایسے کسی واقعے کے پیش آنے سے انکار کیا تھا لیکن جب ذرائع ابلاغ میں خبر کے شائع ہوئی تو انہوں نے اس کی تصدیق کرلی تھی ۔ یاد رہے کہ افغانستان اور پاکستان کو ملانے والی خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں اغواء کی واداتیں اب ایک معمول بن گیا ہے۔ | اسی بارے میں سفارتکاروں، غیرملکیوں کو تنبیہ13 October, 2008 | پاکستان پشاور، افغان قونصل جنرل اغوا22 September, 2008 | پاکستان مردان خود کش حملہ، تیرہ ہلاک، متعدد زخمی18 May, 2008 | پاکستان درۂ آدم خیل، نیا محاذ18 May, 2008 | پاکستان طالبان نے اغوا شدہ ’لشکر‘ رہا کر دیا30 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||