پرویز مشرف نجی دورے پر لندن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف اتوار کی شام صدارت سے علیحدگی کے بعد پہلے غیر ملکی نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں۔ وہ اتوار کی صبح ہی راولپنڈی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوئے۔ اس سے قبل اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ دس روزہ کا ہو گا۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پانچ روز لندن میں گزارنے کے بعد ابو ظہبی جائیں گے جہاں وہ مزید پانچ روز قیام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام تاثر کے برعکس سابق صدر کے اس دورے کا مقصد مختلف یونیورسٹیوں میں لیکچر دینا نہیں ہے گو کہ انہیں برطانیہ اور امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں لیکچرز کے لیے دعوت نامے ملے ہیں تاہم اس دورے کے دوران وہ لندن اور مشرق وسطٰی میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر ان لیکچرز کے لیے یورپ اور امریکہ کے دورے کی تفصیلات طے کر رہے ہیں۔ نو سال پاکستان میں برسر اقتدار رہنے کے بعد پرویز مشرف کا یہ پہلا نجی غیر ملکی دورہ ہے جس میں انہیں سابق صدر کا پروٹوکول دیا جائے گا۔ سابق صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مشرف بعض حکومتوں کی خِواہش کے باوجود اس دورے میں سرکاری افراد سے ملاقاتیں نہیں کریں گے۔ | اسی بارے میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کی ایک جھلک17 October, 2008 | پاکستان ’ملک و قوم کی خاطر‘ مستعفی ہونے کا اعلان: مشرف18 August, 2008 | پاکستان محمد میاں سومرو قائم مقام صدر 18 August, 2008 | پاکستان چارج شیٹ مکمل، ثالثی کی کوششیں15 August, 2008 | پاکستان مواخذے کا’اصولی فیصلہ‘، مسودہ تیار07 August, 2008 | پاکستان ’ عدم استحکام کے لیے مشرف ذمہ دار‘01 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||