پاکستان کے کچھ علاقوں میں زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں اتوار کی صبح پانچ اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے ڈیوٹی آفیسر شہزاد وارثی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ درمیانے درجے کا زلزلہ تھا جو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر انتیس منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کا مرکز پشاور سے دو سو نوے کلومیڑ دور شمال مغرب میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ پشاور، چترال ، دیر ، سوات اور لاہور میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم محکمۂ موسمیات کے مطابق ان علاقوں سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے ڈیوٹی آفیسر شہزاد وارثی نے بتایا کہ سردیوں کے آغاز میں ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں زلزلے آتے رہتے ہیں جوکہ ایک معمول کی بات ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل بائیس اکتوبر کو بھی اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کم درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ | اسی بارے میں پندرہ ماہ میں صرف چورانوے سکول08 October, 2007 | پاکستان کیا کوئی مجھے بتائے گا؟08 October, 2007 | پاکستان کشمیرزلزلہ متاثرین امداد کے منتظر 10 March, 2008 | پاکستان تعمیر نو میں تاخییر پر احتجاج09 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||