’باہمی مفادات کی دوستی ہوگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیاء رچرڈ باؤچر نے پشاور میں صوبہ سرحد کے وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات اتوار کو فرنٹیر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں اے این پی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک اور پشاور میں امریکی کونصلیٹ کی پرنسپل آفیسر بھی موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی ایک بیان کے مطابق ملاقات میں امریکہ کے نائب وزیرخارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے سلسلے میں اپنی حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور اپنی حکومت کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا کے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور باہمی مفادات پر مبنی دوستی کو فروغ دیا جائے گا۔
امیر حیدر خان ہوتی نے امریکی نائب وزیرخارجہ کو صوبے میں سیاسی استحکام، امن وامان اور اقتصادی ترقی کےلیے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت صوبے میں امن امان برقرار رکھنے کےلیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت سیاسی مسائل کا حل پر امن مذاکرات کے ذریعے چاہتی ہے تاہم وہ حکومتی رٹ برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ پاک امریکہ تعلقات دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں آزادی اور اقتدار اعلیٰ کے احترام کی بنیاد پر بڑھنے چاہیں۔ | اسی بارے میں باؤچر اچانک اسلام آباد پہنچ گئے18 October, 2008 | پاکستان ’باؤچر کا بیان قابلِ اعتراض نہیں‘03 July, 2008 | پاکستان باؤچر کی نواز شریف سے ملاقات01 July, 2008 | پاکستان صدر مشرف کوئی مسئلہ نہیں: باؤچر02 July, 2008 | پاکستان گیلانی اور رچرڈ باؤچر کی ملاقات30 June, 2008 | پاکستان باؤچرکی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں 25 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||