’قبائلی لشکر کشی حوصلہ افزاء‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی مسلح افواج نے ملک کے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں مقامی آبادی کی مزاحمت حوصلہ افزاء ہے۔ فوج کے محکمۂ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق سنیچر کو راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے قبائلی علاقوں اور بلخصوص افعانستان میں ہونے والے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل طارق مجید نے کی اور اس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، فضائیہ اور بحری فوج کے سربراہوں کے علاوہ انٹر سروسز انٹیلیجنس اور دیگر فوجی افسران نے شرکت کی۔ پریس ریلیز کے مطابق آئی ایس آئی افسران نے اجلاس کو ملکی ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں آئی ایس آئی اور پاکستان کے سٹریٹیجک پروگرام پر منفی پروپیگنڈہ کا سخت نوٹس لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا کہ کہ ملک کے جوہری اثاثے محفوظ ہیں اور دورانِ اجلاس ان اثاثوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ | اسی بارے میں ’تصویر کادوسرا رخ ‘11 October, 2008 | پاکستان اورکزئی جرگہ حملہ، ہلاکتیں اکیاون11 October, 2008 | پاکستان طالبان مخالف پالیسی کو درپیش مشکلات10 October, 2008 | پاکستان ’دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہوگا‘07 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||