BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 September, 2008, 12:18 GMT 17:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تمام راستے جنوبی وزیرستان کی طرف

کراچی دھماکہ
دھماکے سے ایک کمرے پر مشتمل عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں جمعہ کے روز مبینہ پولیس مقابلے میں تینوں ہلاک ہونے والے اور گرفتار ہونیوالے شدت پسند کی شناخت کالعدم لشکرِ جھنگوی کے رکن کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت علی حسن عرف رحیم اللہ کے نام سے ظاہر کی ہے جس کا تعلق کالعدم لشکرِ جھنگوی سے ہے اور اسی کی موجودگی کی اطلاع پر جمعے کو بلدیہ ٹاؤن کے ایک مکان میں چھاپہ مارا گیا تھا۔

پولیس اہلکار علی حسن سے تفتیش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مرنے والوں کی شناخت صدیق محسود، نور محمد عرف عمر اور زبیر بنگالی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے ایک اعلٰی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زبیر بنگالی کو خود کش بمبار کے طور پر تیار کیا گیا تھا جبکہ نور محمد عرف عمر کا بھائی سیف اللہ پہلے ہی نشتر پارک بم دھماکہ کیس میں گرفتار ہے اور اس وقت جیل میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نور محمد عرف عمر بھی نشتر پارک بم دھماکے، علامہ حسن ترابی کے قتل اور سی آئی ڈی کے ایس پی راجہ عمر خطاب پر اقدامِ قتل میں مطلوب تھا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص علی حسن عرف رحیم اللہ وانا میں موجود عابد حسین محسود سے براہِ راست تعلق میں تھا۔

عابد محسود کی ذمہ داری تھی کہ وہ کراچی میں موجود علی حسن کو مالی امداد، اسلحہ، بارود اور خود کش بمبار فراہم کرے جبکہ علی حسن کراچی میں ممکنہ ٹارگٹ تجویز کرتا تھا اور اس کی منظوری کے بعد اس ’ٹارگٹ‘ پر کام شروع کردیا جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عابد محسود، قاری حسین محسود کے براہِ راست کمانڈ میں کام کرتا ہے، جو پاکستانی طالبان کی اعلٰی قیادت کے رکن ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹرانسپورٹر شوکت آفریدی کو اس سال آٹھ مئی کو اسی گروہ نے اغواء کیا تھا اور پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس افسر نے دعوٰی کیا ہے کہ اگر تاوان کی رقم دے بھی دی جاتی تو شوکت آفریدی کو ہلاک کردیا جاتا کیونکہ شدت پسندوں کے نزدیک یہ امریکی فوج کو تیل کی رسد بہم پہنچارہے تھے اور اس طرح وہ امریکی اور نیٹو افواج کی مدد کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ شدت پسند کراچی میں امن و امان خراب کرنے کی سازش کر رہے تھے اور پولیس نے مبینہ شدت پسندوں کے اس گروہ کا صفایا کرکے کراچی کو بڑی دہشت گردی کی کارروائی سے بچا لیا۔

کراچی میں گذشتہ کچھ عرصے سے کراچی میں طالبان کی موجودگی کا چرچا کیا جا رہا ہے۔ متحدہ قومی مومنٹ یعنی ایم کیو ایم کا اس بات پر پُرزور اصرار ہے کہ طالبان کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ حکومت نے پہلے تو کراچی میں طالبان کی موجودگی سے بالکل ہی انکار کردیا تھا لیکن اب اگر حکومت اس امکان کو تسلیم نہیں کرتی تو مسترد بھی نہیں کرتی۔

اسی بارے میں
کوئٹہ چھاؤنی: خود کش دھماکہ
24 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد