BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 September, 2008, 11:40 GMT 16:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سالمیت کا دفاع، نئی قیادت کےتحت‘

جنرل پرویز اشرف کیانی(فائل فوٹو)
’پاکستان حکومت اور فوج کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے‘
پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ قومی طاقت کے تمام عناصر نئی جمہوری قیادت کے ماتحت ملکی سالمیت کا دفاع کریں گے۔

دو روزہ کورکمانڈر کانفرنس کے اختتام پر جمعہ کو جاری کردہ ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء کو خطے میں امن و سلامتی کی موجودہ صورتحال اور بڑے فریقین سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے ایک سوگیارہویں کور کمانڈر کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ ’قومی طاقت کے تمام عناصر نئی جمہوری قیادت کی ماتحتی میں عوامی حمایت کے ساتھ پاکستان کی سرحدی سالمیت کا دفاع کریں گے‘۔

نیٹو اور امریکہ
 امریکہ کی جانب سے پاکستان کے اندر چھپنے والے القائدہ اور طالبان شدت پسندوں کے خلاف خود کارروائی کرنے کے اعلان کی نیٹو نے بھی مخالفت کی
بعد میں ایک ترمیمی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں پاکستان حکومت اور فوج کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس اس وقت منعقد ہوئی جب امریکہ کی جانب سے ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ میں پالیسی تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کے اندر فوجی کارروائی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

امریکہ کے اس اعلان کے فوری بعد پاکستان کے آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت کا بھرپور دفاع کریں گی اور کسی بھی بیرونی فورس کو پاکستان میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

آرمی چیف کے اس بیان کی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا بیان حکومتی موقف کی عکاسی کرتا ہے۔

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے اندر چھپنے والے القاعدہ اور طالبان شدت پسندوں کے خلاف خود کارروائی کرنے کے اعلان کی نیٹو نے بھی مخالفت کی۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے امریکہ کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے کسی فیصلے کی تردید کی ہے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکی فورسز کو پاکستان میں میزائل حملوں کی اجازت ہے یا نہیں کیونکہ جمعہ کی صبح شمالی وزیرستان میں ایک میزائل حملہ کیا ہے جس میں بارہ افراد مارے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد