BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مخلوط حکومت پر قائم ہیں‘

گیلانی
مسلم لیگ نون کے وفاقی وزراء کے استعفے منظور کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا: گیلانی
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کے بعد وہ مسلم لیگ نون کو ایک بار پھر اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔

یہ بات انہوں نے اپنی لاہور آمد کے بعد پرانے ائر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے مسلم لیگ نون کے وفاقی وزراء کے استعفے منظور کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

جب ان سےسوال کیا گیا کہ مسلم لیگ نون سے ان کے اتحاد کی اب کیا پوزیشن ہے تو انہوں نے کوئی واضح جواب دینے کی بجائے کہا کہ سیاست ڈے ٹو ڈے افئیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے مخلوط حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ اس فیصلے پر قائم ہے۔

وزیر اعظم نے قومی احتساب بیورو میں شریف برداران کے خلاف مقدمات کی سماعت شروع کیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’نیب کی کوئی حثیت نہیں ہے۔‘

وزیر اعظم نے کہا کہ صدر بننے کے بعد آصف زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ رکھیں گے یا چھوڑ دیں گے اس کا فیصلہ جماعت کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی البتہ انہو ں نے کہا کہ صدر وفاق کی علامت ہوتا ہے اور اسے غیر جانبدار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے اسمبلی توڑنے کے اختیار اٹھاون ٹو بی اور سترہویں ترمیم کو ان کی پارٹی نے نہ پہلے مانا تھا اور نہ ہی اب مانتی ہے۔ ان کا خاتمہ پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ اس منشور پر عملدرآمد کیاجائے گا اور ایوان صدر اور پارلیمان کے درمیان طاقت کا توازن پیدا کیا جائے گا۔

لاہور ائر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے لیے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف،گورنر پنجاب سلمان تاثیر، سینئیر وزیر راجہ ریاض اور پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔

اسی بارے میں
نواز شریف سے معذرت: زرداری
25 August, 2008 | پاکستان
جنگ فوراً شروع نہیں ہوگی
25 August, 2008 | پاکستان
حکمراں اتحاد، کب کیا ہوا
25 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد