کراچی: سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی اسٹاک ایکسچینج آج دوسرے روز بھی مندی کا شکار رہی۔ جمعرات کو مارکیٹ کا آغاز ہی منفی ہوا اور رجحان سارا دن جاری رہا۔ دن کے اختتام تک ہنڈریڈ انڈیکس دو سو انا نوے پوائنٹس کی کمی کے ساتھ دس ہزار دو سو چھتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ صدر مشرف کے استعفے کے اعلان کے بعد مارکیٹ مثبت رد عمل کا اظہار کیا تھا مگر ججز کی بحالی کے معاملے پر حکمران اتحاد میں اختلاف رائے کے بعد گزشتہ دو روز سے مارکیٹ میں منفی رجحان پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب دوسرے روز بھی روپیہ دباؤ کا شکار رہا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت چھہتر رپے تک پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چھہتر روپے پچیس پیسے سے بھی تجاوز کر گئی۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ دار ڈالرمیں خریداری کر رہے ہیں جبکہ رپے کی قدر میں مزید کمی کے پیش نظر درآمد کنندگان بھی پیشگی ڈالر خرید رہے ہیں جس وجہ سے اس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو کراچی سٹاک مارکیٹ بدھ کو شدید مندی کی لپیٹ میں رہی تھا اور بازارِ حصص میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تین سو ترانوے پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10,525 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ پیر کو سابق صدر کے استعفے کے اعلان کے بعد ساڑھے چارسو پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔ | اسی بارے میں بحران: سٹاک ایکسچینجز پر حملے17 July, 2008 | پاکستان سٹاک ایکسچینجز پر حملے17 July, 2008 | پاکستان بحران: سٹاک ایکسچینجز پر حملے17 July, 2008 | پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی، پھر مندی16 July, 2008 | پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی،شدیدمندی14 July, 2008 | پاکستان کےایس ای:انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ21 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||