کراچی کی سٹاک مارکیٹ میں مندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں صدر پرویز مشرف کے استعفے کے اعلان کے بعد دو روز تک حصص کے کاروبار میں تیزی کے بعد بدھ کو مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے اور کے ایس ای انڈیکس میں سوا چارسو پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد ماہرین کا خیال تھا کہ اب سیاسی بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے اور اب معاشی استحکام آئے گا اور یہ ہی وجہ تھی کہ مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا تھا۔ تاہم آج ماہرین کا کہنا ہے کہ حکمراں اتحاد میں دوبارہ سیاسی اختلافات سامنے آنے پر مارکیٹ پر منفی اثر پڑا ہے جبکہ حکومت سیاسی مسائل میں گھرے رہنے کی وجہ سے معاشی مسائل کی جانب توجہ بھی نہیں دے پا رہی ہے۔ اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسد اقبال کا کہنا تھا کہ مشرف کے استعفے کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ حکمران اتحاد یکسوئی سے معیاشی مسائل پر توجہ دے گا۔ | اسی بارے میں بحران: سٹاک ایکسچینجز پر حملے17 July, 2008 | پاکستان سٹاک ایکسچینجز پر حملے17 July, 2008 | پاکستان بحران: سٹاک ایکسچینجز پر حملے17 July, 2008 | پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی، پھر مندی16 July, 2008 | پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی،شدیدمندی14 July, 2008 | پاکستان کےایس ای:انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ21 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||