سٹاک ایکسچینج میں استحکام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر پرویز مشرف کے استعفے کے اعلان کے ساتھ ہی کراچی سٹاک ایکسچینج چار فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اس استعفے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک میں سیاسی استحکام کے بارے میں بے یقینی ختم ہوئی ہے۔ پاکستان کے کئی حصوں سے جشن کی اطلاعات ملی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ کچھ حصوں میں لوگ گلیوں میں رقص کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے استعفے کے اعلان کے لیے صدر کی تقریر پر تبصرے سے انکار کر دیا۔ گزشتہ اتوار کو امریکی وزیرخارجہ کونڈالیزا رائس نے کہا تھا کہ صدر مشرف کا مستقبل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ | اسی بارے میں بحران: سٹاک ایکسچینجز پر حملے17 July, 2008 | پاکستان سٹاک ایکسچینجز پر حملے17 July, 2008 | پاکستان بحران: سٹاک ایکسچینجز پر حملے17 July, 2008 | پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی، پھر مندی16 July, 2008 | پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی،شدیدمندی14 July, 2008 | پاکستان کےایس ای:انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ21 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||