BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 August, 2008, 06:48 GMT 11:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آپریشن غیر ملکی عناصر کے خلاف‘

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر جواب دے رہے تھے
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ باجوڑ ایجنسی میں فوجی آپریشن غیر ملکی عناصر کے خلاف کیا جا رہا ہے جو حکومت کی علمداری کے لیے ایک چیلنج بن گئے تھے۔

قومی اسمبلی میں سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی طرف سے اٹھائے گئے نقطہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے سید یوسف رضا نے کہا کہ باجوڑ کی صورت حال پر دو ایک دن میں فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی انہیں بریفنگ دیں گے۔

باجوڑ صورت حال
 اگر حکومت کی علمداری کو اس طرح ختم ہونے دیا جاتا تو یہاں نہ حکومت رہتی نہ وزیر اعظم۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

انہوں نے کہا کہ فوج کے سربراہ سے علاقے کی صورت حال اور وہاں پر جاری آپریشن کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی حاصل کرنے کے بعد ایوان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ باجوڑ میں فوجی آپریشن شروع کیئے جانے سے قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ارکان کو فوج کے اعلی افسران نے بریفنگ دی تھی۔

انہوں نےکہا کہ ان علاقوں میں حکومتی علمدرای کو ہر قیمت پر بحال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شدت پسند عناصر نے ان علاقوں پر پولیس، نیم فوجی دستوں اور فوج کے اہلکاروں کو اغواء کرنے کے علاوہ ان کی ’ٹارگیٹ کلنگ‘ بھی شروع کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر علاقے میں سکولوں کو بھی نشانہ بنا رہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر حکومت کی علمداری کو اس طرح ختم ہونے دیا جاتا تو یہاں نہ حکومت رہتی نہ وزیر اعظم۔

باجوڑ سے نقل مکانی کرکے آنے والے افراد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ رحمان ملک کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر علاقہ کا دورہ کریں اور نقل مکانی کرکے آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا بندوبست کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان علاقوں میں پسماندگی اور غربت سے غیر ملکی اور شدت پسند عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اس سے قبل نقطہ اعتراض پر آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر جب پوری ملک میں جشن آزادی کی تقریبات ہو رہی تھیں، باجوڑ میں دو لاکھ کے قریب لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور تھے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں جاری آپریشن کی وجہ سے یہ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اسی بارے میں
خار کا محاصرہ، متضاد دعوے
10 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد