صدر کا دفاع کریں گے: پرویز الہی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اگر حکمراں اتحاد نے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف مواخذے کی تحریک پارلیمنٹ میں پیش کی تو پاکستان مسلم لیگ قاف اور اُس کا ہر سطح پر دفاع کرے گی۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی پسند اور ناپسندگی بنا پر صدر کے مواخذے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اندورنی اور بیرونی خطرات درپیش ہیں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور موجودہ حکومت ان مسائل کو حل کرنے کی بجائے ایسے معاملوں میں اُلجھی ہوئی ہے جو وقتی طور پر اہمیت نہیں رکھتے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ موجودہ حکمراں اتحاد عوام کی توقعات پر پورا نہیں اُترا اور ان کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت کا مواخذہ کرکے گی۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا صدر اٹھاون ٹو بی کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ اسمبلیوں کو ختم کرسکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ابھی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف شیڈول کے مطابق چین کا دورہ کریں گے۔ اس سے پہلے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر نے ملکی کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دورہ چین کو منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دورہ چین کے دوران عالمی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ موجودہ حالات این آر او کی پیدا وار ہیں اس سے پہلے جب الیکشن ہونے تھے یا حلف اُٹھانا تھا تو اُس وقت تو صدر ٹھیک تھے اب انہیں صدر سے کیا شکایت ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہی اور رُکن پنجاب اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے راولپنڈی کے صدارتی کیمپ میں صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی اور اُن سے ملکی موجودہ سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ | اسی بارے میں استعفے کو ترجیح دوں گا: مشرف11 January, 2008 | پاکستان دو تہائی اکثریت یا امریکی دباؤ25 February, 2008 | پاکستان صدر کا مواخذہ ہو گا: خواجہ آصف05 August, 2008 | پاکستان ’مشرف کا مواخذہ جلد‘15 June, 2008 | پاکستان صدر مشرف کا دورہِ چین منسوخ06 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||