تحریک کی تاریخ پر فیصلہ نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹھارہ فروری کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس پیر کو اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کیے بغیر ہی ختم ہو گیا کہ معزول ججوں کی بحالی کے مسئلہ پر حکومت کے خلاف تحریک کب شروع کی جانی چاہیے۔ اے پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اجلاس کے بعد اعلان کے باوجور کوئی پریس بریفنگ نہیں دی گی۔ تاہم اے پی ڈی ایم کے رہنما لیاقت بلوچ نےاسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے خلاف ایک منظم سیاسی تحریک چلانے کے لیے اجلاس میں شامل تمام رہنما متفق ہو گئے ہیں جبکہ تحریک کے لیے اے پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے لائحہ عمل کی سفارشات تیار کر لی ہیں جن کا اعلان اے پی ڈی ایم کے رہنماوں سے مشاورت کے بعد منگل تک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اٹھارہ فروری کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا تھا وہ اس پر عمل کرنے میں ناکام ہو گی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی سر پیر ہی نہیں اس لیے آئی ایس آئی کو پہلے وزرات داخلہ کے ماتحت کرنے کے بعد دوبارہ ان دیکھے دباؤ کی وجہ سے فیصلہ واپس لینا پڑا ہے جس سے امریکہ کے دورے سے قبل وزیر اعظم کی نمائندہ حیثیت متاثر ہوئی ہے۔ اجلاس میں قاضی حسین احمد، عمران خان، محمود خان اچکزئی سمیت اے پی ڈی ایم کے نمایاں رہنما شریک ہوئے۔ | اسی بارے میں اے پی ڈی ایم ریلی پر لاٹھی چارج07 January, 2008 | پاکستان اے پی ڈی ایم: پیش رفت نہیں ہوئی19 June, 2008 | پاکستان سول نافرمانی کی دھمکی19 June, 2008 | پاکستان قاضی، فضل: مختلف بیانات04 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||