اداکار ملک انوکھا انتقال کر گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار ملک انوکھا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر ساٹھ برس تھی۔ کراچی کے علاقے شادمان کے ڈی اے اسکیم میں واقع گھر میں ان کی طبعیت سنیچر کی شام اچانک بگڑ گئی، اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ ملک انوکھا کا اس سے قبل بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا دل کا دوسرا دورہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کا تعلق اندرون سندھ کے شہر میرپور خاص سے تھا، وہ اردو، پنجابی اور سندھی زبان پر عبور رکھتے تھے اس لیے تینوں زبانوں کی فلموں اور ڈراموں میں ان کی کارکردگی یکساں رہی۔ انیس سو ستر کی دہائی میں پی ٹی وی کا ڈرامہ ’دبئی چلو‘ ان کی وجہ شہرت بنا۔ جبکہ ان کی معروف فلموں میں چوری چھپے اور شیرو فیروز شامل ہیں۔ مزاحیہ سندھی ڈرامہ ہل پنھل میں ان کا ڈائیلاگ ’’ ہل پنھل ‘ ایک بڑے عرصے تک لوگوں کی زبان پر موجود رہا۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا، تین بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہیں۔ ملک انوکھا کی تدفین اتوار کی شام سخی حسن قبرستان میں کی جائےگی۔ | اسی بارے میں صائمہ خان پر حملہ، فنکار خوفزدہ22 June, 2007 | پاکستان ’برقعہ‘ کا مذاق، ڈرامے پر پابندی26 April, 2007 | پاکستان ’حکومتی روشن خیالی ڈھونگ ہے‘26 April, 2007 | پاکستان آفرین بیگ کا قتل: شوہر گرفتار21 October, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||