BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 October, 2004, 07:18 GMT 12:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آفرین بیگ کا قتل: شوہر گرفتار

فائل فوٹو: آفرین بیگ کو اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے
فائل فوٹو: آفرین بیگ کو اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے
ٹی وی آرٹسٹ اور پروڈیوسر آفرین بیگ کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے ان کے شوہر فاروق مینگل کو گرفتار کر لیا ہے۔

کلفٹن پولیس نے کہا ہے کہ مینگل کی گرفتاری آفرین بیگ کے گھریلو ملازم محمد بخش اور اس کی بیوی زاہدہ سے تفتیش کے بعد عمل میں آئی ہے۔

آفرین بیگ 14 اکتوبر کو کلفٹن میں واقع اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی تھیں۔ فاروق مینگل ان کے قتل کے دن لاہور میں تھے۔

پولیس کے مطابق آفرین بیگ کے ملازمین نے مبینہ تیرہ اکتوبر کی رات آفرین بیگ کو رسیوں سے باندھ کر ان سے زبردستی دو لاکھ اسی ہزار روپے کا ایک چیک سائن کروایا اور چودہ اکتوبر کی صبح ان کو باتھ ٹب میں ڈبو کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے ملزمان کو پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں سے گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضے سے آفرین بیگ کے زیورات اور کپڑے بھی برآمد کیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ آفرین بیگ کے شوہر نے انہیں قتل کے لئے دس لاکھ روپے دینے اور پولیس سے بچانے کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس کے ڈی آئی جی منظور مغل نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ فاروق مینگل نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فاروق مینگل آفرین بیگ کی آزاد خیالی کی وجہ سے اس پر شک کرتا تھا اور اس کی کامیابیوں سے جلتا تھا۔

پولیس کا یہ بھی دعوی ہے کہ آفرین بیگ کو ایک سیریل کے اسی لاکھ روپے ملنے تھے اور فاروق نےآفرین کے ملازمین کو انہی پیسوں میں سے دس لاکھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور مزاحیہ پروگرام شو ٹائم سے اپنے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز کرنے والی آفرین بیگ پچھلے چند برسوں سے پروڈکشن کر رہی تھیں اور انہوں نے ’چاندنی راتیں‘ اور ’کبھی کبھی پیار میں‘ جیسی کامیاب ڈرامہ سیریلز بنائیں جو ناظرین میں بہت مقبول ہوئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد