BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 July, 2008, 18:59 GMT 23:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاکستان مسئلہ کشمیر سے پسپا‘

صلاح الدین
پاکستان کی قیادت کشمیر کے معاملے پر اپنے دیرینہ موقف سےمنحرف ہو چکی ہے: صلاح الدین
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں برسرِ پیکار کئی تنظمیوں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر کی قیادت کے کردار کو مایوس کن قرار دیا اور الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کشمیر کے معاملے پر پسپائی، سرد مہری اور بے رخی اختیار کر رکھی ہے۔

متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے سنیچر کے روز مظفرآباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر کی سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کے معاملے پر اپنے دیرینہ موقف سےمنحرف ہو چکے ہیں اور یہ کہ ان کےحالیہ بیانات اور تجاویز اس کا مظہر ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور کشمیر کے وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان سے منسوب حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے لندن میں ایک کانفرنس میں خطاب کے دوران کشمیریوں کی اندرونی خود مختاری کی تجویز کی حمایت کی جبکہ سردار عتیق احمد خان نے لائن آف کنڑول کو لائن آف کامرس کی تجویز دی۔

کشمیری عسکریت پسند رہنما سید صلاح الدین نے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر کی سیاسی قیادت کے ان مبینہ بیانات کو ان کی شکست خوردگی قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کی تحریک آزادی کشمیر سےان کی بے اعتنائی اور سرد مہری کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ’اس قسم کے بیانات جہاں کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے وہیں یہ بیانات پاکستان اور کشمیروں کے درمیان تاریخی اور جذباتی رشتوں پر کلہاڑہ مارنے کے مترادف ہے’۔

ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال جہاں کشمیریوں کے لیے تکلیف دہ ہے وہیں یہ خود پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے۔

انہوں نے کہا ک’ہ تنازعہ کشمیر کوئی معاشی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کشمیری عوام تجارت یا اندرونی خود مختاری کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں بلکہ وہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔‘

انہوں نے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر کی قیادت پر زور دیا کہ وہ متحد ہوکر آزادی کی اس جدو جہد میں کشمیریوں کے پشت پر کھڑے ہوں اور یہ کہ ان کے بقول یکطرفہ لچک اور پسپائی سے اجتناب کیا جائے اور کشمیر کے معاملے پر ایک جاندار موقف اختیار کیا جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ واضع کیا کہ ان کی کوئی حمایت کرے یا نہ کرے وہ ہر حال میں اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک کشمیر بھارت سے آزاد نہیں ہوتا اور انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کشمیر بھارت سے آزاد ہوکر رہے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد