سزائے موت، سپریم کورٹ ازخود نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پی سی او کے تحت معرض وجود میں آنے والی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے حکومت کی طرف سے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس ضمن میں حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل بشیر جنجوعہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے یہ از خود نوٹس مختلف اخبارات میں اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اس کا جواب عدالت کو دے جب کہ اس از خود نوٹس کی باقائدہ سماعت چودہ جولائی سے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ موت کی سزا پانے والے قیدیوں کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کر دی جائیں۔ مقامی میڈیا میں اس حوالے سے جو خبریں شائع ہوئیں تھیں اُس میں کہا گیا تھا کہ اس وقت ملک میں سات ہزار کے قریب ایسے قیدی ہیں جن کو مختلف عدالتوں کی طرف سے سزائے موت سنائی جاچکی ہے جبکہ اس سزا کو تبدیل کرنے کے حوالے سے وزارت قانون نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن مرحومہ بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ | اسی بارے میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل21 June, 2008 | پاکستان ججوں کی تعداد پر وفاق کو نوٹس27 June, 2008 | پاکستان ’اگر صدر کو نہ ہٹایا تو لانڈھی جیل‘ 21 June, 2008 | پاکستان بینظیر سالگرہ اور خون کا عطیہ21 June, 2008 | پاکستان حلقہ 123 میں انتخابات ملتوی25 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||