سندھ جیل، گنجائش سےدوگنا قیدی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات گل محمد جکھرانی نے کہا ہے کہ قیدیوں کی تعداد میں کمی کے لیے حکومت انہیں پیرول پر رہا کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ گل محمد جکھرانی کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے دوگنا قیدی پابند سلاسل ہیں۔ سندھ کی تمام جیلوں میں کل نو ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، جبکہ اس وقت بیس ہزار قیدی موجود ہیں اور ججوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی سالوں سے زیرِ التوا مقدمات کی وجہ سے انہیں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عزیز اللہ میمن سےملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ سندھ کی پینتالیس عدالتوں میں ججوں کی آسامیاں خالی ہے جس کی وجہ سے قیدیوں کے مقدمات سے نمٹنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ گل محمد جکھرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد ان آسامیوں کو پر کیا جائے گا اور جن مقدمات کی جیلوں میں سماعت ہوتی ہے ان میں ججوں کی حاضری ضروری بنانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں گے ۔ اندرون سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے احتجاج اور قیدیوں کے چھتوں پر چڑھ جانے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کے مطالبات جائز ہیں ان کے مقدمات کی سماعت نہیں ہوتی اور سہولیات بھی موجود نہیں۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے ہر قیدی کے لیے سے تئیس روپے ادا کیے جاتے ہیں جو کہ ناکافی ہیں۔ صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جن قیدیوں نے دو تہائی سزا پوری کرلی ہے انہیں فوری رہا کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ گل محمد جکھرانی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عید، تہواروں اور خصوصی مواقعوں پر قیدیوں کو جو معافی دی جاتی ہے وہ کئی قیدیوں کو ملتی ہی نہیں ہے اور چار سال کی قید کاٹنے کے بعد بھی رہا ہونے میں قیدی کو ایک سو سال کا عرصہ لگ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد، سکھر اور خیرپور جیلوں میں کئی مرتبہ قیدیوں میں تصادم ہوچکے ہیں جبکہ شنوائی نہ ملنے پر جیل کی چھتوں پر چڑھ کر قیدیوں کے احتجاج کرنے کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں سکھر جیل میں قیدیوں کے احتجاج کا موجودہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے نوٹس لیا تھا۔ | اسی بارے میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل21 June, 2008 | پاکستان سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اعلان21 June, 2008 | صفحۂ اول کرّم: پینتیس قیدی جیل توڑ کر فرار19 June, 2008 | پاکستان سکھر جیل میں قیدیوں کا احتجاج08 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||