سکھر جیل میں قیدیوں کا احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنٹرل جیل سکھر ون کے درجنوں قیدیوں نے جیل کی چھتوں پر چڑھ کر احتجاج کیا ہے۔ جیل حکام کےمطابق قیدی عدالتی شنوائیوں پر پیش نہ کرنےکے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ جیل سپرنٹڈنٹ ذوالفقار عباس لانگاہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ احتجاج کرنے والےقیدیوں کو گزشتہ پانچ ماہ سے ایک بھی عدالتی شنوائی پر پیش نہیں کیا گیا تھا۔ احتجاج کرنے والے درجنوں قیدیوں کےمقدمات سکھر سے قریباً ایک سو کلومٹر دور کشمور کندہ کوٹ ضلع کی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ قیدیوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کی ذمہ داری قانون کےمطابق متعلقہ ضلعی پولیس کی ہوتی ہے۔ جیل حکام کےمطابق کشمور کندہ کوٹ پولیس کو انہوں نے بار ہا قیدیوں کی شنوائیوں کے بارے میں رابطہ کیا مگر پولیس نے قیدیوں کی شنوائی کے لیے کوئی بندوبست نہیں کیا۔ جیل سپرنٹڈنٹ کےمطابق جمعرات کےدن چوبیس قیدیوں کو عدالتی شنوائی کے لیے تیار کیا گیا تھا مگر متعلقہ پولیس کےنہ پہنچنے کی وجہ سے انہیں واپس جیل بیرکوں میں بھیج دیا گیا اور انہوں نے احتجاج کیا۔ جیل حکام کےمطابق قیدیوں کا احتجاج جیل انتظامیہ کےخلاف نہیں بلکہ متعلقہ ضلعی پولیس کے خلاف تھا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات کرنل ملال نے احتجاج کرنے والے قیدیوں سے ملاقات کی اور انہیں ان کے مطالبات منظور کرنےکی یقین دہائی دلوائی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی یقین دہانی کے بعد قیدیوں نے اپنا احتجاج دو گھنٹوں کے بعد ختم کردیا ہے اور جیل میں حالات معمول پر آچکے ہیں۔ | اسی بارے میں سندھ میں پیپلز پارٹی کو پہلا چیلنج20 April, 2008 | پاکستان سکھر: رینجرز کا ایک میجر لاپتہ16 April, 2008 | پاکستان مسئلہ ہمارے افتخار کا ہے: اعتزاز04 March, 2008 | پاکستان سندھ ہنگامے: مرحوم، نابینا اور معذور ملزم23 January, 2008 | پاکستان دریا کنارے نیوی بار بی کیو پر تنازعہ25 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||