سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ اعلان بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو ایک سمری بھیجی جا رہی ہے تاکہ سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا جائے۔ انسانی حقوق کمیشن کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی تعداد تقریباً سات ہزار کے قریب ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر قیدیون کی سزائے میں نوے دنوں کی کمی کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ قیدیوں کی سزائے میں نوے دنوں کی کمی کے لیے صدر مملکت کو ایڈوائس کی گئی ہے۔ان کے بقول سزائے میں نوئے دنوں کی کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو سنگین نوعیت کے جرائم میں قید ہیں۔ یوسف رضاگیلانی نے بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن رحمدلی کا مظاہرہ قوم کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی پیدائش کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔ | اسی بارے میں اسلام آباد ائرپورٹ کا نام بینظیر ائرپورٹ20 June, 2008 | پاکستان پارلیمان ہی سپریم ہے: زرداری07 June, 2008 | پاکستان پاکستان: متعدد قوانین میں ترمیم04 June, 2008 | پاکستان فوج اپنے فرائض کو پہچانے: وزیر اعظم 29 May, 2008 | پاکستان قیدیوں کی رہائی یوسف رضا کا حکم21 May, 2008 | پاکستان پاک بھارت وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات21 May, 2008 | پاکستان جیل ریفارمز: ایک اور کمیٹی کا قیام09 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||