زرداری کی عمر فاروق سے ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر کے دونوں طرف بسنے والوں میں رابطے بڑھانے کی خاطر عوامی وفود کے تبادلوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری اور حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کے درمیان ایک ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے مشترک اعلامیے میں کی گئی ہے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر فاروق نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنی ہٹ دھرمی ترک کر دے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی سطح پر بھی کشمیریوں کے جذبات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری نے ذائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں اطراف سے طلباء، نوجوان، وکلاء، تاجر اور عوام کے منتخب نمائندوں کے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر حریت کانفرنس کو کشمیریوں کی نمائندہ جماعت بھی قرار دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی۔ | اسی بارے میں ’ایل او سی کے پار سیاحت بھی‘30 April, 2008 | پاکستان ’عسکریت کا کنٹرول ہمارے پاس نہیں‘29 May, 2008 | پاکستان . . . .’ یہ تیرے پراسرار بندے‘04 June, 2008 | پاکستان کشمیر: حکومت پر اقرباءپروری کا الزام09 June, 2008 | پاکستان وکلاء کا قافلہ مظفر آباد سے روانہ12 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||