جج پر اعتراض، بینچ ٹوٹ گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شریف برادران کی الیکشن لڑنے کی اہلیت کے معاملے کی سماعت کرنے والے تین رکنی فُل بینچ کے رکن جسٹس حسنات احمد خان نے مسلم لیگ لائرز فورم کی طرف سے بینچ پر عدم اعتماد کیے جانے پر درخواستوں کی سماعت سے انکار کر دیا۔ بینچ پر عدم اعتماد مسلم لیگ نواز لائرز فورم کے صدر خواجہ محمود نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینچ کے ایک رکن اپوزیشن لیڈر چودھری پرویز الٰہی کے رشتہ دار میں جبکہ ایک اور ممبر ڈاکٹر خالد رانجھا کے جونیئر رہے ہیں اور ڈاکٹر خالد رانجھا کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں لاہور ہائی کورٹ کا مستقل جج نہیں بنایا گیا تھا۔ خواجہ محمود کی طرف سے ان اعتراضات کے بعد بینچ کے رکن جسٹس حسنات احمد نے شریف برادران کی اہلیت کے خلاف دائر کی جانے والی درخواستوں کی سماعت سے انکار کر دیا۔ | اسی بارے میں اہلیت: فریق بننےکی درخواستیں رد20 June, 2008 | پاکستان شریف برادر: اہلیت کیس کا فیصلہ18 June, 2008 | پاکستان اہلیت کیس، یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ19 June, 2008 | پاکستان شہباز نے اعتماد کا ووٹ لے لیا09 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||