’لانگ مارچ، خود کش حملہ آورگرفتار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے دعوٰی کیا ہے کہ وکلاء کے لانگ مارچ کے دوران سکیورٹی اداروں نے مزید چھ ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شک ہے کہ وہ خود کش حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ رحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کہنا تھا کہ ان مبینہ خودکش حملہ آوروں کی تفصیل آج وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے جاری کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعوٰی کیا کہ لاہور سے بھی اسی سلسلے میں تین افراد گرفتار کیےگئے ہیں جن سے پینتالیس کلوگرام دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔ رحمان ملک نے بتایا کہ پاکستان نے مغربی سرحد پر سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کا کام شروع کر دیا ہے اور مستقبل میں کسی حملے کی خبر کی جلد از جلد تصدیق کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں بعض اخبارات میں آنے والی یہ خبر کہ امریکی طیاروں نے جنوبی وزیرستان کے مکین نامی علاقے میں نواز کوٹ کے مقام پر میزائل حملے کیے ہیں تحقیقات کے بعد غلط ثابت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر تحقیقاتی اداروں کی دو ٹیمیں نواز کوٹ گئیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔’امریکی فورسز نے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا تھا‘۔ مشیر داخلہ کا موقف تھا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے ایسے کسی بھی واقعے کی فوری معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیاں پیشہ وارانہ فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں اور حکومت اپنے فرائض سے آگاہ ہے۔ | اسی بارے میں ’اس سے زیادہ ہم کیا کر سکتے ہیں‘14 June, 2008 | پاکستان شو متاثر کن تھا: رحمان ملک14 June, 2008 | پاکستان اسلام آباد میں سخت سکیورٹی10 June, 2008 | پاکستان ’مقامی دہشتگرد نیٹ ورک توڑ دیا‘10 June, 2008 | پاکستان ’ایمبیسی دھماکہ خودکش حملہ تھا‘03 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||