جاسوسی کے الزام میں خاتون قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر ’جاسوسی‘ اور ’جنسی کاروبار‘ میں ملوث ہونے کے الزام میں قتل کردیا گیا ہے جبکہ مہمند ایجنسی میں ایک طالب جنگجو کو جھڑپ کے دوران ہلاک کیاگیا ہے۔ باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ عنایت کلی کے بائی پاس پر ایک خاتون کی لاش پڑی ہے جس سے منگل کی شام کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغواء کیا تھا۔ حکام کے مطابق لاش کے پاس دو خطوط بھی ملے ہیں جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مقتولہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ’جنسی کاروبار‘ اور طالبان کے خلاف ’ جاسوسی‘ کرنےمیں مبینہ طور پر ملوث تھی۔ تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بھی واقعہ کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس کی براہ راست ذمہ داری قبول کرنے یا نہ کرنے سے گریز کیا۔ دوسری طرح مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی رات نحقی چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک طالب جنگجو ہلاک ہوگیا ہے۔طالبان ترجمان نےدھمکی دی کہ وہ ہلاک ہونے والے ساتھی کے قتل کا بدلہ لیں گے ۔ | اسی بارے میں امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل24 May, 2008 | پاکستان ’امریکہ کے لیے جاسوسی پر قتل‘14 May, 2008 | پاکستان باجوڑ: قبائلی عمائدین کو انتباہ17 March, 2008 | پاکستان ہنگو:پولیس کانسٹیبل کا سرقلم 14 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||