BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 June, 2008, 12:21 GMT 17:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں دراندازی کی تردید

 بشیر بلور معاہدہ
سرحد حکومت اور طالبان کے درمیان معادہ کے بعد صوبائی وزیر بشیر احمد بلور معاہدہ کی نقل دکھا رہے ہیں
افغان طالبان نے پاکستان اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ اور نیٹو فورسز کے ان الزامات کو رد کردیا ہے کہ بات چیت کی کامیابی سے سرحد پار دراندازی میں اضافہ ہوا ہے۔

طالبان کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور غیر ملکی افواج کے یہ دعوے بے بنیاد ہیں کہ پاکستان میں طالبان اور حکومت کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد افغانستان میں مبینہ شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے بی بی سی ارود سروس سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پاکستان کی دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ اس ملک میں امن قائم ہو۔ ان کے مطابق امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کا جواز پیدا کرنے کے لیے افغانوں کے ذہنوں میں یہ بات راسخ کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان ان کا دشمن ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت امریکہ اور غیر ملکی افواج کو افغانستان میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور امریکہ اس قسم الزامات لگا کر پاکستان کی نئی سیاسی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے افغانستان میں اپنے مفادات کے لیے استعمال کر سکے۔

اپنے قومی مفادات سامنے رکھیں
 پاکستان اور دیگر ممالک اپنے تمام فیصلے بیرونی دباؤ کے بغیر اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے
افغان طالبان

بیان میں یہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک اپنے تمام فیصلے بیرونی دباؤ کے بغیر اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے۔

یاد رہے کہ طالبان کا یہ بیان پاکستانی کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورۂ افغانستان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ دورے کےدوران افغان صدر حامد کرزئی اور وزیر خارجہ رنگین دادفر سپنتا نے حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ تاہم پاکستانی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مبینہ دہشت گردوں سے نہیں بلکہ امن پسند افراد سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

 سواتایک کڑا امتحان
سوات:پرامن انتخابات، الیکشن کمیشن کا امتحان
 فائل فوٹوسوات کی خواتین
شورش زدہ ضلع میں ’بہادر‘خواتین امیدوار
سواتسوات آپریشن
طالبان فرار لیکن لوگوں میں عدم تحفظ برقرار
’سکیورٹی بحال‘
حکام کے مطابق سوات کا کنٹرول سنبھال لیا گیا
سواتسوات میں الیکشن
حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد