بلوچستان: ریل کا نظام معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں ریلوے ملازمین نے ہڑتال کر دی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں ریل گاڑیوں کی سروس معطل ہوگئی ہے ۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ یہ احتجاج گزشتہ رات ریلوے کالونی میں فائرنگ کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ میں ریلوے ملازمین کے چار بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ ریلوے سٹیشن اور جائنٹ روڈ پر علیحدہ علیدہ مظاہرے ہو رہے ہیں جن میں بڑی تعداد ریلوے ملازمین ریلوے کالونی کے مکین اور مقامی لوگ شامل ہیں۔ جائنٹ روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ ریلوے سٹیشن پر بڑ ی تعداد میں ریلوے ملازمین نے ہڑتال کر رکھی ہے جس سے صوبہ بھر میں ریل گاڑیوں کی سروس معطل ہے۔ آج صبح چمن اور فیصل آباد جانے والی ریل گاڑیاں روانہ نہیں ہو سکیں جبکہ کوئٹہ آنے والی ریل گاڑیوں میں جعف ایکسپریس سبی میں روک دی گئی تھی۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہے اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ کوئٹہ میں ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں صوبائی حکومت اور ریلوے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ کل رات کے واقعہ کے حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ یاد رہے کل رات جائنٹ روڈ پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے آرمی اور پولیس کے دو اہلکارروں سمیت چار افراد ہلاک کر دیئے تھے۔ یہ افراد ریلوے ملازمین کے بیٹے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: ریل کی پٹڑی پر دھماکہ26 January, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں سخت حفاظتی انتظامات24 November, 2007 | پاکستان 300 کلومیٹرطویل ریل ٹریک فروخت08 January, 2008 | پاکستان کراچی لاہور ٹرینیں بند، پانچواں دن 04 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||