BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 May, 2008, 16:31 GMT 21:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ کی جیلوں سےتینتیس قیدی رہا

جیل
حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی وزیرِاعظم کی خصوصی ھدایت کی بعد عمل میں آئی ہے
صوبۂ سندھ کی مختلف جیلوں میں قید تینتیس ایسے قیدی جو اپنے جرمانوں کی رقم کی عدم ادائیگی پر اپنی سزا پوری ہونے کے باوجود پابندِ سلاسل تھے حکومت کی جانب سے جرمانے کی رقم کی ادائیگی کے بعد پیر کے روز رہا کر دیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت کے بعد عمل میں آئی ہے۔ ان قیدیوں پر متعلقہ عدالتوں نے قید کی سزا کے ساتھ ایک ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک جرمانے عائد کیے تھے۔ یہ تینتیس قیدی اپنی سزا کی مدت تو پوری کرچکے تھے لیکن پیسے نہ ہونے کی صورت میں اپنے جرمانے کی رقم کی ادائیگی سے قاصر تھے جو ان کی رہائی میں رکاوٹ تھے۔

آئی جی جیل خانہ جات یامین خان نے بی بی سی کو بتایا کہ دو ہفتے قبل وزیراعظم نے ملک کے تمام آئی جی جیل خانہ جات کا ایک اجلاس بلایا تھا جس میں انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ایسے قیدی جو جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں ان کے جرمانے کی رقم حکومتِ پاکستان ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایسے تینتیس قیدی تھے جو صوبے کی مختلف جیلوں میں قید تھے اور وہ جرمانے کی رقم ادا نہیں کرسکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم سیکریٹریٹ سے سولہ لاکھ روپے کا چیک ملنے کے بعد ان قیدیوں کے جرمانے جمع کرادیے گئے ہیں اور پیر کو انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قیدی جرمانے کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے ایک ماہ سے ڈیڑھ سال تک اپنی سزا کاٹنے کی علاوہ پابندِ سلاسل رہے۔ یامین خان کے بقول ان قیدیوں کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی تھی جن میں زِنا، منشیات، بغیر لائسنس اسلِحہ اور چند ایک ایسے تھے جنہوں نے معمولی نوعیت کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔

اسی بارے میں
سزائےموت کی جگہ عمر قید
20 April, 2008 | پاکستان
پھانسی کے بعد آنکھیں عطیہ
20 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد