جمہوری وطن سے بلوچ رپبلکن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمہوری وطن پارٹی براہمدغ گروپ نےجماعت کا نام جھنڈا اور آئین تبدیل کرکے بلوچ ریپبلکن پارٹی کا نام اختیار کر لیا ہے اور اب جماعت بلوچ ساحل و وسائل پر مکمل دسترس کے لیے جدوجہد کرے گی۔ یہ فیصلے جماعت کی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت سینیئر نائب صدر محمد حیات جمالدینی نے کی ہے۔ جماعت کے سیکریٹری اطلاعات میر جلیل ریکی نے بتایا ہے کہ یہ بڑے درد ناک اور کرب ناک فیصلے تھے لیکن معروضی حالات کے تحت یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔ جماعت کے نام کے ساتھ ساتھ جھنڈا بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جو اب سرخ سبز اور نیلے رنگ کا ہوگا جس میں ایک ستارہ ہوگا۔ جلیل ریکی کے مطابق ان فیصلوں کے لیے نوابزادہ براہمدغ بگٹی کی مکمل حمایت حاصل تھی جنھیں اس جماعت کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔ نواب اکبر بگٹی کی جماعت مضبوط وفاق کی حمایتی رہی ہے لیکن دوہزار پانچ میں جب ڈیرہ بگٹی کے حالات کشیدہ ہو گئے تھے تو اس وقت نواب اکبر بگٹی نے تمام بلوچ قوم پرست جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی تھی کہ وہ بلوچوں کی ایک جماعت قائم کریں اور اس کے لیے وہ اپنی جماعت جمہوری وطن پارٹی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جلیل ریکی کے مطابق اب ان کی جماعت قوم پرستی کی سیاست کرے گی اور جمہوری اور سیاسی سطح پر بلوچ سرمچاروں کی حمایت کرےگی۔ اس کے علاوہ جماعت بلوچ قومی آزادی اور نواب اکبر بگٹی کی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ یاد رہے نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد جماعت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی ایک دھڑے کی سربراہی نواب اکبر بگٹی کے بڑے بیٹے طلال اکبر بگٹی کر رہے ہیں اور وہ بگٹی ہاؤس کوئٹہ مقیم ہیں۔ | اسی بارے میں سرحد بند، تفتان کے عوام مشکل میں 29 April, 2008 | پاکستان خضدارگرفتاریاں، کوئٹہ میں فائرنگ 01 May, 2008 | پاکستان بلوچستان: مزدور تشدد کا نشانہ06 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں تشدد، پولیس پر حملہ07 May, 2008 | پاکستان ’میری رہائی بہتری کا معیار نہیں‘16 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||