96 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کے تحت کراچی کے جیل سے جمعہ کی صبح چھیانوے بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔ رہا ہونے والے بھارتی قیدی سنیچر کو واہگہ سرحد سے ہندوستان پہنچیں گے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان اسلام آباد میں طے ہونے والے معاہدے کے تحت ننانوے بھارتی شہریوں کو رہا کرنے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ان میں سے چھیانوے کراچی کے لانڈھی اور تین لاہور جیل میں قید تھے۔ لانڈھی جیل سے چھیانوے بھارتی ماہی گیروں کو دو بسوں کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا ہے، جن کی حفاظت کے لیے بیس پولیس اہلکار بھی روانہ ہوئے ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کے کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات پاسبان نامی ایک این جی او نے کیے ہیں۔ ان بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سنیچر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے ان کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائیگا۔ کراچی کے لانڈھی جیل میں اب بھی ساڑھے تین سو کے قریب بھارتی ماہی گیر موجود ہیں۔ سن دوہزار چھ کے بعد یہ پہلی مرتبہ ماہی گیروں کو رہا کیا جارہا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے یہ سلسلہ رکا ہوا تھا۔اس دوران ایک بھارتی ماہی گیر جیل میں ہلاک بھی ہوگیا تھا۔ | اسی بارے میں تین پاکستانی ماہی گیر ہلاک 18 May, 2004 | پاکستان جیل میں بھارتی ماہی گیر ہلاک20 March, 2008 | پاکستان جھیل آلودہ خشکی پر بسیرا18 January, 2007 | آس پاس ’نو لینڈنگ اور نو فشنگ‘ 08 August, 2007 | پاکستان چھ پاکستانی مچھیرے گرفتار 22 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||